Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Urdu Pakistan (اردو)English (United Kingdom)
بینر

برطانوی معیشت بھی یورو زون بحران سےمتاثر

کریڈٹ ریٹنگ کے لیے معروف امریکی ایجنسی موڈی نے برطانیہ کو ’منفی آؤٹ لک‘ کے زمرے میں شامل کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ برطانوی معیشت اپنی ٹرپل اے کی پوزیشن گنوا سکتی ہے۔اور‎سٹریا، جنہیں ٹرپل اے کا سٹیٹس حاصل ہے، ان کی بھی اسی طرح درجہ بندی کی گئی ہے۔

ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ’یورو میں پیدا ہوئے بحران کے تناظر میں یوروپی یونین کے بعض ممالک کی قرض کی ریٹنگ کو اس مناسبت سے ایڈجسٹ کیا گیا ہے کہ وہ اس بحران سے کس حد تک متاثر ہو سکتے ہیں۔‘

برطانوی وزیر خزانہ جارج اوزبورن نے اس کے رد عمل میں کہا ’ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں برطانیہ بھی قرضوں سے بغیر متاثر ہوئے نہیں رہ سکتا۔‘

ان کا کہنا تھا ’جو بھی یہ سوچتا ہے کہ برطانیہ اپنے قرضوں کے معاملے میں بغیر مشکلات کا سامنا کیے بچ جائے گا اس کے لیے یہ حقیقت سے آنکھیں چار کرنے برابر ہے۔‘

لیبر پارٹی میں معاشی امور کے رہنما ایڈ بازلز نے اس تبدیلی کو ’اہم تنبیہہ‘ قرار دیا ہے۔ ’ہم مستقل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ چانسلر کی ٹیکس میں اضافے اورخرچے میں بہت تیزي سے اور بہت زیادہ کٹوتی کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔‘

لیکن اقتصادی امور سے متعلق بی بی سی کی نامہ نگار سٹیفنی فلینڈر کا کہنا ہے کہ منفی آؤٹ لوک کا مطلب ’منفی واچ‘ نہیں جس کا مطلب یہ ہوتا ہے معیشت میں گراوٹ کے پچاس فیصد امکانات ہوتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh

Home | Terms And Conditions | FAQ's | Disclaimer | Privacy Policy | E Paper | World News | Sports News | Technology | Art | Entertainment | Contact Us