Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Urdu Pakistan (اردو)English (United Kingdom)
بینر

بنگلور:گوگل سٹریٹ ویو کا منصوبہ معطل

گوگل نے بنگلور پولیس کے اعتراضات کے بعد اپنی سٹریٹ ویو سروس کے لیے شہر کی گلیوں کی تصاویر جمع کرنے کا سلسلہ معطل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلور ایک ’انتہائی حساس‘ علاقہ ہے اور انہیں گوگل کی اس مہم پر سکیورٹی خدشات ہیں۔

گوگل نےگزشتہ ماہ ہی اپنی سروس کے لیے بنگلور کی گلیوں اور بازاروں کی تصاویر بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے لیے گاڑیوں اور سائیکلوں پر نصب کیمروں کی مدد لی گئی تھی۔

بنگلور کے ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کمار کا کہنا ہے کہ بنگلور میں اہم دفاعی اور سائنسی ادارے ہیں اور یہ شہر دہشتگردوں کی ’ہٹ لسٹ‘ پر ہے۔ تاہم گوگل انڈیا کے ونے گوئل کا کہنا ہے کہ وہ صرف عام سڑکوں اور عوامی مقامات کی ہی تصاویر کھینچ رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جرمنی میں گوگل سے ڈھائی لاکھ گھروں کی تصاویر کو دھندلا کرنے کو کہا گیا تھا جبکہ جمہوریہ چیک میں گوگل کو نئی تصاویر لینے سے روکا گیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh

Home | Terms And Conditions | FAQ's | Disclaimer | Privacy Policy | E Paper | World News | Sports News | Technology | Art | Entertainment | Contact Us