Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Urdu Pakistan (اردو)English (United Kingdom)
بینر

تفریح

تین ریاستوں میں ’آرکشن‘ پر پابندی

بھارت میں تین ریاستوں میں نچلی ذات کے افراد کے تعلیمی کوٹے کے متنازعہ موضوع پر بننے والی فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

جمعہ کو نمائش کے لیے پیش کی جانے والی اس فلم آرکشن (ریزرویشن) کے ہدایتکار پرکاش جھا ہیں اور امیتابھ بچن نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

شمالی بھارت میں اترپردیش اور پنجاب اور جنوب میں آندھرا پردیش میں اس فلم کی نمائش پر پابندی لگائی گئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اس کی نمائش سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

اترپردیش میں حکام کا کہنا ہے کہ فلم کی نمائش پر دو ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ پنجاب کی حکومت نے کہا ہے کہ ایک حکومتی پینل اس فلم کا جائزہ لے گا اور اس کے بعد ہی اس کی نمائش کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

سلمان خان کو نامزدگی بھی نہ ملی

ہر سال بالی وڈ میں ایوارڈ کی کئی تقریبات ہوتی ہیں اور کئی بار ان تقریبات میں دیے جانے والے ایوارڈ پر سوال اٹھتے ہیں۔ حال ہی میں دیے گئے سال دو ہزار گیارہ کے لیے سکرین ایوارڈ پر بھی سوالیہ نشان لگ رہے ہیں۔

سال کی دو سب سے کامیاب فلمیں دینے کے بعد بھی اگر کسی اداکار کو کسی ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ ملنا تو دور کی بات اگر نامزدگی بھی نہ ملے تو یہ بات ذرا عجیب سی لگتی ہے۔

بات ہو رہی ہے سلمان خان کی۔ سلمان نے سنہ دو ہزار گیارہ میں پہلے ’ریڈي‘ اور پھر ’باڈی گارڈ‘ جیسی بلاك بسٹر فلمیں دیں لیکن اس کے باوجود انہیں سکرین ایوارڈ میں کوئی نامزدگی تک نہیں ملی۔

سلمان خان کو سکرین ایوارڈ میں کوئی بھی نامزدگی نہ ملنے سے صرف میڈیا ہی نہیں بلکہ خود بالی وڈ بھی حیران ہے۔ حال ہی میں ممبئی میں یہ ایوارڈ دیے گئے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں ’مجھے تو یقین ہی نہیں ہو رہا کہ سلمان خان کو ان ایوارڈ میں کوئی نامزدگی تک نہیں ملی۔ مجھے ایسی امید بالکل نہیں تھی۔ میرے خیال میں تو سلمان کو باڈی گارڈ کے لیے ضرور نامزد کیا جانا چاہیے تھا۔‘

جب یہ ہی سوال صحافیوں نے فلمساز کرن جوہر سے پوچھا تو گول مول جواب دیتے ہوئے وہ بولے ’آپ یہ سوال سکرین سے ہی کیوں نہیں پوچھ لیتے۔ یہ ان کا فیصلہ ہے، میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ میں تو جیوری کا حصہ بھی نہیں تھا۔‘

دیپیکا پڈوکون بھی اس بات پر حیران تھیں کہ سلمان خان کو سکرین ایوارڈ کے کسی بھی زمرے میں کوئی بھی نامزدگی نہیں ملی۔

اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی سلمان کے نامزد نہ ہونے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ذرا آپ ہی پوچھیے کہ سلمان کو کیوں نامزد نہیں کیا گیا۔ میں تو کہتی ہوں میری فلم ’آئی ایم‘ کو بھی نامزدگی ملنی چاہیے تھی، وہ بہت اچھی فلم تھی۔ کم سے کم نقادوں کی فہرست میں تو اس فلم کو ہونا ہی چاہیے تھا۔‘

سکرین ایوارڈ کی جیوری میں اس بار ہدایت كار کنال کوہلی بھی شامل تھے۔ جب صحافیوں نے كنال سے سلمان خان کے بارے میں سوال کیا تو وہ بولے ’بالکل صحیح بات ہے کہ اس بار سکرین پر سلمان خان کو کوئی نامزدگی نہیں ملی لیکن جیوری میں میرے علاوہ سات لوگ اور تھے۔ ان سب سے پوچھیے کہ سلمان کو نامزد کیوں نہیں کیا گیا۔

سکرین ایوارڈ میں اپنی فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ کے لیے کئی ایوارڈ جیتنے والے ڈائریکٹر ملن لوتھريا نے کہا ’آج کی تاریخ میں ہماری انڈسٹری میں کئی ایوارڈ دیے جانے لگے ہیں۔ ہر جیوری کا نظریہ مختلف ہے۔ کبھی کسی تقریب میں کچھ فلمیں زیادہ ایوارڈ لے جاتی ہیں تو کسی تقریب میں کوئی اور فلم۔ جہاں تک سلمان خان کی بات ہے انہوں نے تو سب سے بڑا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے اس سال انہوں نے دو بار باکس آفس پر کمال کیا اور میرے خیال سے اس سے زیادہ خوشی کی بات ان کے لیے ہو ہی نہیں سکتی۔‘

سکرین ایوارڈ میں شامل اداکارہ ماہی گل نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’وہ تو ویسے ہی سپر اسٹار ہیں ان کو کسی نامزدگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔ ماہی کی ہاں میں ہاں ملائی پاکستانی اداکار علی ظفر نے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کسی بھی نامزدگی یا انعام سے بہت بلند ہیں۔

پچیس برس بعد اوپرا ونفری شو کا خاتمہ

ٹاک شوز کی معروف امریکی میزبان اوپرہ ونفری کا آخری پروگرام کے پچيس برس مکمل ہونے پر بدھ کے روز نشر کیا جائیگا۔

ستاون سالہ اوپرہ عالمی نقشہ پر موثر ترین خاتون کی فہرست میں آتی ہیں اور اپنا آخری پروگرام ریکارڈ کر چکی ہیں۔

ٹاک شو پروگرام پیش کرنے میں ملکہ تصور کی جانے والی اوپرہ اس میں تنہا سکرین پر ظاہر ہوں گی اور ناظرین کو یہ بتائیں گی کہ وہ ان کے لیے کتنے اہم ہیں۔

یہ آخری شو اس دوروزہ خصوصی الوداعي کے بعد پیش کیا جائیگا جس میں میڈونا اور بیانسی جیسی فنکارہ شامل ہوئيں۔

جن مداحوں نے اوپرہ کو آخری شو ریکارڈ کرتے دیکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ آخری بار الوداع کہتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ سامعین میں سے ایک رکن ایمی کورن نے کہا '' انہوں نے کہا، یہ الوداع نہیں ہے، یہ اس وقت تک کے لیے ہے جب تک ہم دوسری بار نہیں ملتے۔''

محترمہ کورن کے مطابق اس موقع پر بغلگیر ہونے، گلے لگنے اور رونے کے بہت سے مناظر پیش آئے۔

'' دی اوپرہ ونفری شو'' کے نام ان کا پروگرام دنیا بھر مین مقبول ہے۔ اس شو نے پروگرام کی ہیئت بدل کر رکھ دی اور خود انہیں بھی شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

Home | Terms And Conditions | FAQ's | Disclaimer | Privacy Policy | E Paper | World News | Sports News | Technology | Art | Entertainment | Contact Us