Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Urdu Pakistan (اردو)English (United Kingdom)
بینر

وزیراعظم کو توہینِ عدالت پر اظہارِ وجوہ کا نوٹِس

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کو توہینِ عدالت کے معاملے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں انیس جنوری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے یہ حکم پیر کو قومی مصالحتی آرڈیننس کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیا۔

عدالت نے اظہارِ وجہ کا نوٹس اٹارنی جنرل آف پاکستان کے اس جواب کے بعد جاری کیا کہ انہیں سوئس حکام کو خط لکھنے کے بارے میں وزیراعظم یا صدر سے کوئی ہدایات نہیں ملیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ کیا یہ سمجھا جائے کہ متعلقہ حکام کچھ نہیں کہنا چاہتے اور عدالت جو چاہے فیصلہ کرے۔

چیف جسٹس نے اس معاملے کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا تھا جس نے پیر کو اسلام آباد میں اس معاملے کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران بینچ کے رکن جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بارے میں یہ غلط تاثر پیش کیا گیا کہ عدالت نے حکومت کو چھ آپشنز دیے ہیں جبکہ دراصل یہ آپشنز تو اس عدالت کے لیے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت نے یہ قرار نہیں دیا کہ وزیراعظم بدیانت اور کرپٹ ہیں بلکہ کہا کہ بادی النظر میں وہ اپنے حلف سے ایماندار نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ بہت باعزت ہے۔

Add comment


Security code
Refresh

Home | Terms And Conditions | FAQ's | Disclaimer | Privacy Policy | E Paper | World News | Sports News | Technology | Art | Entertainment | Contact Us