Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Urdu Pakistan (اردو)English (United Kingdom)
بینر

’عدالت کو دلائل سے منانے کی کوشش کروں گا‘

پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کی طرف سے توہین عدالت کے مقدمے میں اظہار وجوہ کے نوٹس کی پیروی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔

اعتزاز احسن نے بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’خط لکھا جانا یا نہ جانا، میرا خیال ہے کہ سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ہم درخواست نہیں کریں گے لیکن ایک موقف لیں گے جس کا اظہار میں سپریم کورٹ میں کروں گا اور ان کو اپنی رائے اور اپنی دلیل سے منانے کی کوشش کروں گا تاکہ اداروں میں کسی قسم کا تناؤ یا کھنچاؤ نہ ہو۔‘

ان کا کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو آئین کی رو سے مکمل استثنٰی حاصل ہے۔

اس موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھاری اکثریت سے منظور کردہ قرارداد میں کہا تھا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں اور عوام کی خوشحالی جمہوری عمل کے تسلسل میں ہے۔

وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ وہ چار سال میں کبھی طیش میں نہیں آئے لیکن جب بے انصافی ہوگی تو پھر طیش بھی آتا ہے۔ انہوں نے عدلیہ کا نام لیے بغیر کہا کہ ’این آر او‘ جاری کرنے والوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں ہوتی؟

Add comment


Security code
Refresh

Home | Terms And Conditions | FAQ's | Disclaimer | Privacy Policy | E Paper | World News | Sports News | Technology | Art | Entertainment | Contact Us