Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Urdu Pakistan (اردو)English (United Kingdom)
بینر

نیٹو رسد، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی: وزیر اعظم

وزیرِاعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کو تیل اور دوسری رسد کی فراہمی بحال کرنے کا معاملہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلایا جائے گا اور پارلیمان اس پر جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اس فیصلہ کے پابند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب نیٹو نے پاکستان کی سرحدی چوکیوں پرحملہ کیا تو ان کی حکومت نے نہ صرف ان کی سپلائی بند کر دی بلکہ امریکہ سے شمسی ائیر بیس خالی کروانے کے علاوہ بون کانفرنس میں بھی شرکت نہیں کی۔

انہوں نے کہا ’عوام نے ان کی حکومت کو منتخب کیا ہےاور وہ ان کی خدمت کرتے رہیں گے۔حزب مخالف کا اپنا کردار ہے وہ ادا کرتی رہے لیکن جب بھی الیکشن ہو گا ہم ان کو چیلنج کریں گے اوران کا مقابلہ کریں گے۔‘

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کرسی صرف اللہ تعالی کی مضبوط ہوتی ہے لیکن وہ جو کام کر رہے ہیں پاکستان کے آئین کے مطابق ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اگر ہر ادارہ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرے گا تو پھر کسی قسم کا تصادم نہیں ہوگا۔

ایک صحافی نے جب وزیراعظم سے سوال کیا کہ کل عدالت میں پیش ہونے پر انہوں نے خوف محسوس کیا یا فخر ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اوران کا عدالت میں جانے کا مقصد یہ تھا کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں۔

ایک سوال میں جب ان کی توجہ اپوزیشن کے اس بیان کی طرف دلائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ عوام کو صدر اور وزیراعظم کے استشنیٰ سے کوئی غرض نہیں ہے بلکہ انہیں ساٹھ کروڑ ڈالر سے غرض ہے جو سوئس بینکوں میں پڑا ہوا ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت سوئس کیسز عدالتوں میں ہیں اور کیونکہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالت جو فیصلہ کرے گئی وہ اس پر عمل کریں گے۔

Add comment


Security code
Refresh

Home | Terms And Conditions | FAQ's | Disclaimer | Privacy Policy | E Paper | World News | Sports News | Technology | Art | Entertainment | Contact Us