Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Urdu Pakistan (اردو)English (United Kingdom)
بینر

’پہلے خط لکھیں پھر استثنٰی کی بات کریں‘

وزیراعظم پاکستان کے خلاف توہینِ عدالت کے نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سوئس حکام کو خط لکھے اس کے بعد صدر کے استثنٰی کی بات کرے۔

عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر توہینِ عدالت کا نوٹس واپس لے بھی لیا جائے تب بھی سوئس حکام کو خط لکھنا پڑے گا۔

اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ وہ صدر کے معاملے کی بات نہیں کر رہے بلکہ وزیرِ اعظم کے خلاف توہینِ عدالت کی جو کارروائی ہو رہی ہے اس پر بات کر رہا ہوں جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سماعت کے دوران آپ سے کہا تھا کہ پہلے استثنیٰ پر بات کریں تو پھر معاملہ آگے چلے گا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ یہ ثابت کریں گے کہ ان کے موکل وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف فوجداری کارروائی ہو رہی ہے اور یہ خط لکھنے کی بات نہیں ہے۔

ناصر المک نے کہا کہ آپ کے موکل نے بارہا کہا ہے کہ صدر کو آئین کے تحت استثنٰی حاصل ہے اس لیے وہ سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے جس پر اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ عملدرآمد ایک مختلف معاملہ ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان کے منتخب صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف نوے کی دہائی میں درج ہونے والے کرپشن کے مقدمات کو دوبارہ کھلوانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے حکام کو خط نہ لکھنے پر وزیر اعظم گیلانی کو یہ نوٹس جاری کیا تھا کہ کیوں ان کے خلاف توہین عدالت کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

Add comment


Security code
Refresh

Home | Terms And Conditions | FAQ's | Disclaimer | Privacy Policy | E Paper | World News | Sports News | Technology | Art | Entertainment | Contact Us