Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

Urdu Pakistan (اردو)English (United Kingdom)
بینر

شمالی سوڈان: حملے میں چالیس افراد ہلاک

شمالی سوڈان میں حکام کے مطابق مویشیوں کی چوری کے دوران مسلح حملہ آوورں کی فائرنگ سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

چند اطلاعات کے مطابق شمالی سوڈان کی ریاست وارپ کے ایک کیمپ میں ہونے والے اس حملے میں سو سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

ریاستی اسمبلی کے سپیکر ماڈٹ ڈٹ ڈینگ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے ان کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں چوہتر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ایک دوسرے سرکاری اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو سے بھی زیادہ ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شمالی سوڈان کے وزیرِ داخلہ ایلیسن منانی مگایہ نے بتایا کہ یہ حملہ ہمسایہ اتحادی ریاست کے ایک مسلح گروہ نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’اس گروہ کو اسلحہ خرطوم کی حکومت نے فراہم کیا تھا۔‘

Add comment


Security code
Refresh

Home | Terms And Conditions | FAQ's | Disclaimer | Privacy Policy | E Paper | World News | Sports News | Technology | Art | Entertainment | Contact Us